ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ:جنگلی جانوروں سے نقصان زدہ فصلو ں پر کسانوں کی جانب سے  معاوضہ کامطالبہ

منڈگوڈ:جنگلی جانوروں سے نقصان زدہ فصلو ں پر کسانوں کی جانب سے  معاوضہ کامطالبہ

Wed, 18 Aug 2021 19:50:04    S.O. News Service

منڈگوڈ:18؍اگست (ایس اؤ نیوز)منڈگوڈ میں جنگلی جانوروں  سے فصلوں کو نقصان سے بچانےمیں فو ریسٹ محکمہ  کی غفلت کی سخت مذمت کرتےہوئے ضلع    فوریسٹ آتی کرم دار ویدیکے  کے صدر ایڈوکیٹ رویندرانائک نے  محکمہ  فوریسٹ محکمہ کو متحرک  کرنے  اورکسانوں کو نقصان زدہ فصلوں  کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پریس ریلیز جاری کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ حالیہ دنوں میں تعلقہ بھر میں زرعی زمینا ت کو جنگلی جانوروں سے کافی نقصان پہنچنےکے باوجود محکمہ فاریسٹ اور حکومت کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا جارہاہے اور نہ ہی کوئی معاوضہ کا اعلان کیا جارہاہے۔ دھان، جوار، گنے جیسی فصلو ں کو ہرسال جنگلی جانوروں کی وجہ سے نقصان پہنچتا رہاہے۔ نقصانات سے کسانوں کی مالی حالت بدتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ  محکمہ فاریسٹ جنگلی جانوروں پر روک لگانے  کے تعلق سے  کوئی عملی نقشہ نہیں بنارہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلےمیں کسانوں کی مدد کےلئے حکومت سے ا قدمات  اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ پریس ریلیز میں متاثرکسان چوڈلی گرام پنچایت کے بسونتپا نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ وہ نقصان ہوئی فصل کامعاوضہ اداکرے۔


Share: